ہموار اور بابرکت عمرے کے لیے مرحلہ وار رہنمائی
27 اکتوبر، 2023 /PRNewswire/ — عالمی سطح پر مقبول انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم، imo، نے اس ماہ کے شروع میں اپنی ایپ میں عمرہ گائیڈ فیچر کو شامل کیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرے کی ادائیگی کو آسان تر بنانا ہے۔ متعدد ذیلی خصوصیات کے ساتھ، یہ نیا ایڈیشن بطور مدد زائرین کو عمرے کے حوالے سے تجاویز، مقام پر مبنی سروسز، زائرین کے لیے مواصلت کے مواقع، اور مزید چیزوں کے ذریعے عمرے کی ادائیگی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔
عمرے پر جانے والے عمر رسیدہ زائرین دورانِ زیارت بعض اوقات بیماریوں یا تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں جو کہ جسمانی طور پر بالخصوص موسمِ گرما میں بہت زیادہ مشکل کا باعث ہو سکتا ہے۔ مزید برآں، بہت سے نئے آنے والے اور حتیٰ کہ تجربہ کار عازمین بھی کبھی کبھار طریقہ کار کے کچھ پہلوؤں کو نظر انداز کر دیتے ہیں یا ان سے لاعلم ہوتے ہیں، اس لیے وہ حج یا عمرہ کو درست طریقے سے انجام دینے کے بارے میں معلومات تلاش کرتے ہیں—بطور حل، imo نے عمرہ گائیڈ فیچر متعارف کروایا ہے جو خاص طور پر عمرے کی ادائیگی کے لیے مکے کے سفر کا آغاز کرنے والے مسلمانوں کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ اس میں ایک مرحلہ وار گائیڈ موجود ہے جو عمرے کے حوالے سے تفصیلی تجاویز کے ساتھ عمل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتی ہے۔ اس میں عمرے کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے مقامات کے بارے میں جامع تفصیلات بھی شامل ہیں، جنہیں واضح رہنمائی کے لیے ایک سیٹلائٹ نقشے کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔ نومبر سے شروع ہونے والا، یہ فیچر زائرین کے محفوظ سفر کو یقینی بناتے ہوئے، اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے مقامات کا اشتراک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ مزید برآں، ایسے زائرین جنہیں گھر پر موجود خاندان کے افراد اور دوستوں سے رابطہ قائم کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے لیے imo مختلف ممالک میں رابطے کی معیاری سروسز پیش کرتی ہے، بشمول ان ممالک کے جہاں نیٹ ورک کی کنڈیشنز ناقص ہوں۔ اس طرح، یہ اس بابرکت مدت کے دوران زائرینِ عمرہ کے لیے رابطہ برقرار رکھنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
عمرہ گائیڈ کے اندر موجود فیچرز میں عمرہ سمارٹ اسسٹنٹ، عمرے کی توضیح و تشریح، مرحلہ وار، عمرہ لوکیشن گائیڈ، فیملی کے ساتھ مقام کا اشتراک، اور بین الاقوامی کالنگ سروس شامل ہے جو کہ ناقص نیٹ ورکس کے لیے بھی موزوں ہے، جس سے صارفین کو بلا قیمت وائس اور ویڈیو کالز کے دوران ڈیٹا محفوظ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ان فیچرز سے استفادہ کرنے کے لیے، صارف کو imo ایپ پر عمرہ سروس چینل تلاش کرنے اور عمرہ گائیڈ میں داخل ہونے کے لیے اس پر کلک کرنے کی ضرورت ہو گی۔ عمرہ گائیڈ میں، عمرے کا نقشہ سب سے بالائی سطح دکھایا گیا ہے، جبکہ عمرے کے متعلقہ مراحل زیریں حصے میں دکھائے گئے ہیں۔
imo میسنجر کے بزنس ڈائریکٹر مہران کبیر کہتے ہیں، "عمرہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک بہت ہی خاص زیارت ہے۔ ہم نے یہ فیچر ان مسلمان صارفین کو مدد فراہم کرنے کے ارادے سے تخلیق کیا ہے جو اس مبارک سفر کا آغاز کرنے کے خواہشمند ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ imo پر دستیاب عمرے کے حوالے سے تجاویز اور گائیڈز کے ذریعے، ہمارے صارفین گھر پر موجود اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے زیادہ مؤثر طریقے سے عمرہ ادا کر سکیں گے۔”
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم لنک پر کلک کریںhttps://imo.im/blog/imo-introduces-Umrah-Guide-feature-for-Muslims-worldwide-en?lang=en&force=true۔
رابطہ: susan@imo.im