پرنسٹن، 30 N.J مئی، 2023/PRNewswire/ — آج ETS نے اعلان کیا ہے کہ TOEFL iBT ٹیسٹ کو امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) نے کینیڈا کے سٹوڈینٹ ڈائریکٹ سٹریم (SDS) میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو اسٹڈی پرمٹ کی درخواستوں پر کاروائی کرنے کا ایک تیز پروگرام ہے اور یہ کینیڈا کے بعد از ثانوی نامزد شدہ تعلیمی اداروں میں سے کسی ایک میں داخلہ لینے کے خواہشمند 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی طلباء کے لیے دستیاب ہے۔
سابقہ طور پر، SDS روٹ کے لیے انگریزی زبان میں ٹیسٹنگ کا صرف ایک ہی آپشن قابل قبول تھا۔ ٹیسٹ دینے والوں کے لیے TOEFL iBT کی شمولیت ایک خوش آئند تبدیلی ہو گی، کیونکہ اب ان کے پاس اپنی پسند کے مطابق ٹیسٹ منتخب کرنے کا اختیار موجود ہو گا۔
ETS کے گلوبل ہائر ایجوکیشن اور ورک سکلز کے سینئر نائب صدر روہت شرما نے کہا ہے کہ "ہم طلباء کے لیے بیرون ملک دنیا کی سب سے زیادہ طلب کی حامل تعلیم تک رسائی کے مزید مواقع کھولتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "TOEFL کے اضافے سے نہ صرف ایسے لاکھوں طلباء کو فائدہ پہنچے گا جو ہر سال SDS کے روٹ سے فائدہ اٹھاتے ہیں، بلکہ ادارے بھی یہ جان کر زیادہ پُراعتماد محسوس کریں گے کہ وہ ایسے درخواست دہندگان کی زیادہ بڑی تعداد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو انگریزی زبان کی مہارتوں کے ایک شاندار ٹیسٹ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔"
طلباء 10 اگست 2023 سے شروع ہونے والی اپنی SDS درخواست کے ساتھ اب TOEFL iBT اسکور بھیجنا شروع کر سکتے ہیں۔ یہ انٹیگوا اینڈ باربودا؛ برازیل؛ چین؛ کولمبیا؛ کوسٹا ریکا؛ بھارت; مراکش؛ پاکستان؛ پیرو؛ فلپائن؛ سینیگال؛ سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز؛ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو؛ اور ویتنام کے قانونی رہائشیوں کے لیے دستیاب ہے.
TOEFL iBT ٹیسٹ کو کینیڈا کی 100% یونیورسٹیاں پہلے سے ہی قبول کر رہی ہیں اور یہ دنیا بھر کے 160 سے زیادہ ممالک میں موجود 12,000 سے زیادہ اداروں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا انگریزی زبان کا دنیا کا سب سے زیادہ مقبول ٹیسٹ بھی ہے۔
آج کا اعلان ETS کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے، جس کے مطابق جولائی 2023 سے شروع ہونے والے TOEFL iBT ٹیسٹ کی افادیت میں اضافہ کیا جائے گا، جس میں ٹیسٹ دینے والے ایک مختصر ٹیسٹ، رجسٹریشن کے ایک آسان عمل اور اسکور کی شفافیت میں اضافہ کا تجربہ کریں گے۔
SDS کے لیے درخواست دینے، بشمول اہلیت کے معیار کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم گورنمنٹ آف کینیڈا کی ویب سائٹ دیکھیں۔ TOEFL iBT کے بارے میں مزید معلومات، بشمول رجسٹر ہونے کا طریقہ کار، مشق کے مواد تک رسائی اور مزید بہت کچھ کے لیے، www.ets.org/toefl ملاحظہ کریں۔
TOEFL iBT کے بارے میں
TOEFL iBT ٹیسٹ، جسے ETS کی جانب سے بنایا گیا ہے، انگریزی زبان کی تعلیمی مہارتوں کا سب سے قابل احترام، قبول شدہ اور ترجیحی ٹیسٹ ہے، جسے تعلیم، کام اور امیگریشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے 160 سے زیادہ ممالک میں موجود 12,000 سے زیادہ ادارےTOEFL iBT اسکورز کو اعلیٰ درجے کے فیصلے کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس ٹیسٹ کو انگریزی زبان بولنے والے مشہور ممالک، بشمول امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ، میں 100% قبولیت حاصل ہے۔ اس ٹیسٹ میں کئی دہائیوں کی تحقیق کی معاونت شامل ہے اور اس نے دسیوں لاکھوں طلباء کو ان کے بیرون ملک تعلیمی سفر میں مدد فراہم کی ہے۔ یہ TOEFL فیملی آف اسیسمنٹس کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے، جس میں انگریزی زبان کی مہارت کے ہر مرحلے کے لیے ایک TOEFL ٹیسٹ شامل ہے اور اس کا آغاز 8+ کے سیکھنے والوں سے ہوتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.ets.org/toefl.
لوگو– https://mma.prnewswire.com/media/1891130/4058556/ETS_Logo_navy_gold_300___Copy_Logo.jpg